کشمیری زبان کے تئیں سرکار کی عدمِ دلچسی، ادبی مرکز کمراز کا اظہارِ تشویش

Home Latest Events   •   کشمیری زبان کے تئیں سرکار کی عدمِ دلچسی، ادبی مرکز کمراز کا اظہارِ تشویش
کشمیری زبان کے تئیں  سرکار کی عدمِ دلچسی، ادبی مرکز کمراز کا اظہارِ تشویش

قاضی غلام محمد گلشن کی شعری تخلیق سال 2024 کی بہترین تصنیف ایوارڈ  کے لئے منتخب

16 مارچ 2025 بارہمولہ

آج ادبی مرکز کمراز  کا ماہانہ اجلاس صدر دفتر واقع کانسپورہ بارہمولہ میں صدرِ مرکز محمد امین بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور کے علاوہ کشمیری زبان و ادب کے حوالے سے گفت شنید ہوئی۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے جن کے تحت زبان و ادب کو تحفظ دینے کے حوالے سے بحث و مباحثہ ہوا۔
اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کشمیری زبان و تہذیب کے حوالے سے سرکار کی عدمِ توجہی اور منفی رجحانات کے تئیں اس کی ساخت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

اجلاس میں مرکز کی طرف سے جموں میں 45 ویں کشمیری کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر صدرِ مرکز نے تمام ممبران کے علاوہ متعلقین کی کاوشوں کی ستائش کی اور ساتھ ہی ساتھ کلچرل اکیڈیمی کی سیکریٹری ہرویندر کور  کا بھی شکریہ ادا کیا  جنہوں نے اس کانفرنس کی اشتراک میں اہم رول ادا کیا۔

 اجلاس میں مرکز کی طرف سے 2024 کے بیسٹ بُک ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے مرکز کے ساتھ وابستہ دیرینہ رکُن اور کشمیری زبان و ادب کے مایہ ناز ادیب ،شاعر غلام محمد گلشن کو اُن کی شعری تخلیق " ستی سر تہ گُلِ داوُود" کو دئے جانے کا اعلان کیا ہے۔  
 
اجلاس میں باتفاقِ راے ممبران نے مرکز کے آنے والے انتخابات  منعقد کرانے کا اعادہ کیا ہے۔ اور فیصلہ لیا گیا ہے کہ اب یہ انتخابات اپریل مہینے میں ہی منعقد ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ لیا گیاہے کہ عید الفطر کے فورا بعد سرینگر میں ایک اہم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جایے گا۔

اجلاس کے آخر پر ادارہ تحقیق و ادب کے جنرل سیکریٹری محمد عبداللہ ڈولی پوری کی اہلیہ کے انتقال پر انکے حق میں دعاء معفرت کی گئی۔

اجلاس کی دوسری نشست میں  نزولِ قرآن و ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ مشاعرے کی صدارت قاضی غلام محمد گلشن نے  کی جبکہ عبدالرشید جوہر اور رشید روشن بھی ایوانِ صدارت میں موجود رہے۔مشاعرے میں شعراء نے بارگاہِ رسالت میں اپنا نذرانہ پیش کیا۔مشاعرے میں جن شعرائے کرام نے بارگاہِ رسالت میں اپنا کلام پیش کیا اُن میں علی محمد حسرت، جاوید اقبال ماوری، نثار اعظم، منظور مجروح کشمیری، غلام حسن عجمی، مشتاق قاضی آبادی، غلام حسن درویش، ظہور ہائیگامی، ارشد محی الدین، سید نادم بخاری، شوقین سونمی، عابد اشرف، ضمیر انصاری، میر مشتاق قاضی ابادی، سید رشید جوہر، رشید روشن، اور قاضی غلام محمد گلشن شامل ہیں۔

News Latest News

ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر شرف کمراز 2021 *ڈاکٹر عیاش عارفن کوٛر اَز جَمہِ جناب پران کشور جی یَس سۄ « شرفِ کمراز » ایواڈ پیش- یُس عارف صأبن

By adbimarkaz

از 21فروری 2025سپد ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کہ اہتمام یو ٹی ہندین سارنے ضلہٕ،تہٕ تأصیل ستھر علاوٕ پرتھ علاقس منز ماجہ زیو ہند عالمی دوہ کہ حوالہ بسیار

By adbimarkaz

*جموں میں ادبی مرکز کمراز کی 45 ویں تواریخی کشمیری کانفرنس منعقد* جموں/جمیل انصاری/ادبی مرکز کمراز جموں وکشمیر کے اہتمام اورجموں و کشمیر کلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے کے ایل

By adbimarkaz