ادبی مرکز کمراز کی طرف سے سالانہ حُسینی مشاعرے کا انعقاد

Home Latest Events   •   ادبی مرکز کمراز کی طرف سے سالانہ حُسینی مشاعرے کا انعقاد
ادبی مرکز کمراز کی طرف سے سالانہ حُسینی مشاعرے کا انعقاد

مشاعرے میں اطراف و اکناف سے شعراءنے امام عالی مقام کو خراجِ عقیدت پیش کیا

محرم الحرام کی مناسبت سے ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کے اہتمام سے آج مرکز کے صدر دفتر کانسپورہ بارہمولہ میں ایک پُروقار اور بابرکت حُسینی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت پروفیسر نسیم شفائی صاحبہ نے کی۔ساہتیہ اکادمی کشمیری ایڈوائزری بورڈ کے کنوینر پروفیسر شاد رمضان مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ایوانِ صدارت میں موجود تھے جبکہ فیاض دلبر اور فیاض تلگامی مہمانانِ ذی وقار کے طور تقریب میں شامل رہے۔صدرِ ادبی مرکز کمراز محمد امین بٹ بھی بطور میزبان ایوانِ میں موجود رہے۔حُسینی مشاعرے کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جسکی سعادت دائرہ ادب دلنہ کے صدر محمد افضل افضل کو ہوئی جبکہ میر شہنواز نے نعتِ نبی سے سامعین کو سرشار کیا۔مرکز کے سرپرست ڈاکٹر رفیق مسعودی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔مشاعرے میں جن شعراءکرام نے امام عالی مقام حضرت امام حُسین علیہ سلام  اور اُن کے رفقاءکے تئیں اپنا خراج پیش کیا اُن میں پروفیسر نسیم شفائی، فیاض دلبر، فیاض تلگامی، پروفیسر شاد رمضان جاوید اقبال،ساگر سرفراز، نثار اعظم، نگہت نسرین، حسن اظہر، عابد اشرف، سیدعباس جوہر،رشید روشن،شیرعلی مشغول،،غلام نبی ادفر،سعد الدین سعدی، غلام حسن درویش، آفاق دلنوی، غلام حسن عجمی، سید نادم بخاری، جی این شاکر، ارشد محی الدین ، نذیر احمد نذیر، قاضی غلام محمدگلشن، نثار گلزار، سلیم یوسف، فاروق سمبلی،سید رشید جوہر،  اور گلزار جعفر شامل ہیں، ان کے علاوہ ضمیر انصاری، جمیل مصطفی، غلام الدین بہار، جی ایم ماہر، ظہور ہائیگامی، مجید مجازی، مزمل مسعودی، نذیر تبسم  ڈاکٹرالطاف ایتو۔ اور شیخ شمیم  صف سامعین مین موجود تھے مشاعرے کی نظامت مرکز کے سیکریٹری فاروق شاہین نے انجام دی جبکہ صدرِ مرکز محمد امین بٹ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔  اس سے پہلے مرکز کی ماہانہ ایگزیکیٹو میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس مین کئی امور زیر بحث لائے گیے  اجلاس میں اس سال سالانہ کانفرنس 7اور 8ستمبر کو گلمرگ میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق ہوا*

المشتھہر
جنرل سیکریٹری

News Latest News

*ادبی مرکز کمراز کی 44 ویں سالانہ 2 روزہ کشمیری کانفرنس نومبر میں ہوگی منعقد* *ولی محمد اسیر کشتواڑی اور ڈاکٹر رفیق مسعودی "شرفِ کمراز" ایوارڈ کے لئے منتخب* *ادبی

By adbimarkaz

جون 2024بروز بدھوار محترم شبنم تلگامی جنرل سیکریٹری ادبی مرکز کمراز کے دولت خانہ پر ادبی مرکز کمراز وبہار اب تلگام کے باہمی اشتراک سے تعزیتی اجلاس منعقد ہو ا

By adbimarkaz

مرکز کے صدر دفتر پر شاندار تقریب کا انعقاد، کثیر تعداد میں ادباء، شعراءکی شرکت 14جون 2024ء آج کانسپورہ بارہمولہ میں ادبی مرکز کمراز نے اپنے بنیاد گزاروں اور اسلاف

By adbimarkaz